سندھ حکومت میں بڑے پیمانے پر اگاڑ پچھاڑ، 350 اعلیٰ افسران فارغ

سندھ حکومت میں بڑے پیمانے پر اگاڑ پچھاڑ، 350 اعلیٰ افسران فارغ
سندھ حکومت میں بڑے پیمانے پر اگاڑ پچھاڑ، 350 اعلیٰ افسران فارغ

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ کے احکامات پر سندھ حکومت میں بڑے پیمانے پر اگاڑ پچھاڑ ہوئی ہے اور 350 اعلیٰ افسران کو فارغ کردیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی اے آروائی نیوز کے مطابق فارغ کیے جانیوالوں میں 16 سے 19 گریڈ کے افسران شامل ہیں ۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ڈیپوٹیشن پر آئے متعدد افسران کو ان کے اصل محکموں میں واپس بھیج دیا گیا ہے ۔ سندھ پولیس کے ایک ایس پی اور سات ڈی ایس پیز کی تنزلی کردی گئی ہے جن کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔سندھ پولیس کے ایس پی فیصل نور کو ڈی ایس پی جبکہ ڈی ایس پیز ارشاد سہیڑا، منیر احمد ،ڈی ایس پی نورالحق رند، اصغر علی شاہ، عظیم بلوچ اور سعید طارق کو دوبارہ انسپکٹر بنادیا گیا ہے۔

مزید :

کراچی -