آزاد کشمیر میں کارکنوں کی ہلاکت پر پی پی کا قومی اسمبلی میں شدید احتجاج،اجلاس سے واک آؤٹ، پرویز رشید کا منانے سے انکار

آزاد کشمیر میں کارکنوں کی ہلاکت پر پی پی کا قومی اسمبلی میں شدید ...
آزاد کشمیر میں کارکنوں کی ہلاکت پر پی پی کا قومی اسمبلی میں شدید احتجاج،اجلاس سے واک آؤٹ، پرویز رشید کا منانے سے انکار

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کوٹلی آزاد کشمیر میں 2 کارکنوں کی ہلاکت کے خلاف پیپلزپارٹی نے قومی اسمبلی میں شدید احتجاج کرتے ہوئے اجلاس سے واک آؤٹ کردیا ہے جبکہ پرویز رشید نے پی پی ارکان کو منانےسے معذرت کرلی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر واقعے پر پی پی ارکان نے قومی اسمبلی میں شدید احتجاج کیا اور حکومت کیخلاف نعرے بازی کی ، ایوان لاٹھی گولی کی سرکار نہیں چلے گی“ کے نعروں سے گونج اٹھا، جس کے بعد پی پی ارکان نے اجلاس سے واک آؤٹ کردیا۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کو پی پی ارکان کو منانے کا کہا جس پر پرویز رشید نے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ پی پی ارکان کو نہیں منا سکتا، خورشید شاہ کی چارج شیٹ میں میرانام بھی درج ہے۔

اس موقع پر اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں بڑے بڑے احتجاج صرف مفاہمت سے حل کرلیے گئے سوچا تھا مارشل لا کے بعد حکومت کی سوچ بدل چکی ہوگی لیکن حکومت صرف تشدد کے راستے پر گامزن ہے،کشمیر میں پر امن ریلی پر اینٹیں پھینکی گئیں ،سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داروں کو سزا مل جاتی تو یہ سانحہ نہ ہوتا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -