ناجیہ بیگ ’حسب حال‘ سے الگ ہوگئیں

ناجیہ بیگ ’حسب حال‘ سے الگ ہوگئیں
ناجیہ بیگ ’حسب حال‘ سے الگ ہوگئیں

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا نیوز کے مقبول پروگرام ’حسب حال‘ کی ٹیم میں شامل ناجیہ بیگ نے نئے سیٹ اپ میں پروگرام کا حصہ بننے سے انکار کردیا اور اپنے آپ کو پروگرام سے الگ کرلیا۔

دنیا نیوز کے ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ’روزنامہ پاکستان‘ کو بتایاکہ سات سال کی کامیابی کے بعد ’حسب حال‘ کا فارمیٹ بدلنے کا فیصلہ کیا گیا لیکن نئے فارمیٹ میں ناجیہ بیگ نے کام کرنے سے انکار کردیا ۔ ذرائع کاکہناتھاکہ انتظامیہ کی طرف سے الگ نشست دینے کی بجائے ناجیہ بیگ کو پروگرام کی نئی ٹیم میں شامل لوگوں کیساتھ بیٹھنے کی ہدایت کی گئی لیکن ناجیہ بیگ نے لاکھوں روپے کی تنخواہ کو ٹھکرا کر ہجوم میں بیٹھنے سے انکار کرتے ہوئے خود کو الگ کرلیاتاہم اس ضمن میں باضابطہ طورپر دنیا نیوز کی انتظامیہ کا موقف معلوم نہیں ہوسکا اور نہ ہی یہ معلوم ہوسکاکہ ناجیہ بیگ اب کسی اور ٹی وی پروگرام کو جوائن کریں گی یا شوبز سے ہی ناطہ پکاکرلیں گی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -