جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے سربراہ اور ڈپٹی کنونیئر کو فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا

جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے سربراہ اور ڈپٹی کنونیئر کو فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا ...
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے سربراہ اور ڈپٹی کنونیئر کو فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائنز کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چیئر مین سہیل بلوچ کو ملازمت سے فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیاہے ۔نجی نیوز چینل اے آر وائے نیوز کے مطابق جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے سربراہ سہیل بلوچ اور ڈپٹی کنونیئر ہدایت اللہ کو شو کاز نوٹس کا جواب نہ دینے پر فارغ کرنے کافیصلہ کیا گیاہے ۔واضح رہے کہ تین روز قبل جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے سربراہ سمیت 160افراد کوپی آئی اے انتظامیہ نے شوکاز نوٹس جاری کیے تھے جبکہ 15ڈیلی ویجز ملازمین کو فارغ بھی کیا گیا تھا ۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے اب تک جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چیئرمین سہیل بلوچ سمیت 160سے زائد ملازمین کو بغیر حاضری ادارے کو نقصان پہنچانے اور حکومت مخالف تقایر کرنے پر شوکاز نوٹس جار ی کیے تھے جبکہ 15ڈیلی ویجز ملازمین کو نوکری سے فارغ کر دیا گیاتھا۔جن ملازمین کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے ہیں ان میں پی آئی اے کے پانچ پائلٹس بھی شامل تھے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -