کراچی ،بوٹ بیسن کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

کراچی ،بوٹ بیسن کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید
کراچی ،بوٹ بیسن کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کے باعث ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق پولیس اہلکار کو شدید زخمی حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی جان بچانے کی پوری کوشش کی لیکن طبی امداد کے دوران ہی اہلکار دم توڑ گیاہے ۔پولیس کا کہناہے کہ فائرنگ نامعلوم افراد کی جانب سے کی گئی ہے ،کارروائی کا آغاز کر دیا گیاہے اور جلد ہی ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا ۔

مزید :

کراچی -