بشار الاسد کے قریبی دوست نے سعودی عرب میں شامی فوج اتارنے کی دھمکی دیدی

بشار الاسد کے قریبی دوست نے سعودی عرب میں شامی فوج اتارنے کی دھمکی دیدی
بشار الاسد کے قریبی دوست نے سعودی عرب میں شامی فوج اتارنے کی دھمکی دیدی

  

دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب نے ترکی کیساتھ مل کر شام میں فوجیں اتارنے کا فیصلہ کیا تو شام کے صدر بشارالاسد کی تابعدار فوج کے ایک سابق میجرجنرل نے بھی سعودی عرب میں اپنے کمانڈوز اتارنے کی دھمکی دیدی۔

العربیہ کے مطابق میجر جنرل بھجت سلیمان اردن اردن میں شام کے سابق سفیر بھی رہے ہیں اورحال ہی میں بھجت سلیمان نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ’فیس بک ‘ پر پوسٹ کردہ بیان میں دھمکی دی کہ ہماری فوج کسی بھی وقت سعودی عرب میں اتر سکتی ہے،صرف 10 ہزار شامی کمانڈوز رات کی تاریکی میں ریاض میں اتریں گے جو شاہی محلات پرقبضہ کرلیں گے۔

بتایاگیاہے کہ جنرل بھجت سلیمان صدر بشارالاسد کے وفادار ہیں اور فیس بک پران کے تبصرے خاصے مشہور ہیں جو زیادہ ترک سعودی عرب اور ان ممالک کے خلاف ہیں جو شام میں بشارالاسد کےمخالف ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -