سعودی عرب میں سر سے جڑی ہوئی شامی بچیوں کو کامیاب آپریشن کے بعد علیحدہ کر دیا گیا

سعودی عرب میں سر سے جڑی ہوئی شامی بچیوں کو کامیاب آپریشن کے بعد علیحدہ کر دیا ...
سعودی عرب میں سر سے جڑی ہوئی شامی بچیوں کو کامیاب آپریشن کے بعد علیحدہ کر دیا گیا

  

ریاض ( مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والے مشکل ترین آپریشن میں ڈاکٹروں نے سر سے جڑی ہوئی شامی بچیوں کوکامیاب آپریشن کے بعد الگ کر دیا ۔

ایمریٹس 24/7کے مطابق سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز کے خصوصی احکامات پرجڑواں شامی بچیوں توکا(Tuqa)اور یقین(Yaqeen)کو شام سے سعودی عرب بلایا گیا جہاں 22ماہر ڈاکٹرز کی ایک ٹیم تشکیل دی گئی جنہوں نے سر سے جڑی ان جڑواں بہنوں کو 10گھنٹے سے بھی طویل آپریشن میں کامیابی سے ایک دوسرے سے علیحدہ کر دیا۔یہ آپریشن سعودی دارالحکومت ریاض میں واقع کنگ عبدالعزیز میڈیکل سٹی میں اتوار کے روز کیا گیا۔ آپریشن 6مراحل پر مشتمل تھا اور اسے مکمل ہونے میں تقریباً10گھنٹہ 45منٹ کا وقت لگا ۔

ڈاکٹروں کی ٹیم کی سربراہی کرنے والے ڈاکٹر احمد الفریان کا کہنا ہے کہ یہ اپنی نوعیت کا مشکل ترین آپریشن تھااور ان کا خیال تھا کہ اس آپریشن کوپایہ تکمیل کو پہنچنے میں 12گھنٹے لگ سکتے ہیں تاہم ہماری ٹیم اس آپریشن کو اندازے سے کم وقت میں کامیابی سے مکمل کرنے میں کامیاب رہی۔

مزید :

بین الاقوامی -