کوہاٹ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ،تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر گرفتار

کوہاٹ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ،تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر ...
کوہاٹ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ،تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر گرفتار

  

کوہاٹ(مانیٹرنگ ڈیسک )خیبر پختونخواہ کے ضلع کوہاٹ میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کر کے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے اہم کمانڈر ملا زیور کو گرفتار کرلیا۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگرد کمانڈر ملا زیور کو کوہاٹ کے نواحی علاقے فتح جنگ کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار دہشتگرد کا تعلق اورکزئی ایجنسی سے ہے جو حکیم اللہ محسود کا قریبی ساتھی بھی رہا ہے۔

مزید :

کوہاٹ -