پر تشدد سیاسست سے ملک میں شروع ہونے والی خانہ جنگی کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی :قمر زمان کائرہ

پر تشدد سیاسست سے ملک میں شروع ہونے والی خانہ جنگی کی ذمہ داری حکومت پر عائد ...
پر تشدد سیاسست سے ملک میں شروع ہونے والی خانہ جنگی کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی :قمر زمان کائرہ

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پیپلز پارٹی کے رہنماءقمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ کوٹلی میں پیپلز پارٹی کی پر امن ریلی کو نشانہ بنایا گیا،حکومت نے معاملہ سلجھانے کی بجائے اس کا الزام پی پی پی پر ہی لگا دیا ہے ۔

پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ بندوق کی سیاست مسلم لیگ ن کی حکومت کا وطیرہ بن چکی ہے اور حکومت نے اپنا یہ پر تشدد رویہ تبدیل نہ کیا اور گلو بٹوں والی سیاست کا خاتمہ نہ کیا تووہ ن لیگ کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ لڑنا انہیں بھی آتا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کی سیاست سے ملک میں شروع ہونے والی خانہ جنگی کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی ۔

مزید :

قومی -