پی ایس ایل میں آج آرام کا دن: کل سے ایک بار پھر دبئی میں ٹائٹل کی جنگ شروع ہو گی

پی ایس ایل میں آج آرام کا دن: کل سے ایک بار پھر دبئی میں ٹائٹل کی جنگ شروع ہو گی
پی ایس ایل میں آج آرام کا دن: کل سے ایک بار پھر دبئی میں ٹائٹل کی جنگ شروع ہو گی

  

دبئی(نیوز ڈیسک) پاکستان سپر لیگ میں آج آرام کا دن ہے اور کھلاڑی اپنی تھکاوٹ دور کر رہے ہیں۔ کل سے یہ لیگ ایک بار پھر دبئی میں شروع ہوگی ۔اس لیگ کا پہلا مرحلہ بھی دبئی میں ہی شروع ہوا تھا جس میں انتہائی کم سکور نگ میچ ہوئے تھے۔ جب لیگ کے میچز شارجہ شفٹ کئے گئے تو وہاں کافی بڑے بڑے سکور ہوئے جس سے شائقین کی دلچسپی بھی بڑھی ۔ شارجہ میں ہر میچ کے دوران سٹیڈیم بھرا ہو تھا لیکن اس کے برعکس دبئی میں شائقین کی تعداد کچھ خاص نہ تھی۔لاہور  قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کل رات نو بجے دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں میدان سجے گا۔ قلندرز کی قیادت اظہر علی اور گلیڈی ایٹرز کی سرفرازاحمد کریں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پی ایس ایل میں یہ دوسرا ٹاکرا ہو گا۔ پہلے میچ میں لاہور نے کوئٹہ کو تریسٹھ رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی۔  

مزید :

کھیل -