”خبردار! ایسی حرکت کا کبھی سوچنا بھی نہیں ورنہ۔۔۔“ چین نے بھارت کو سخت وارننگ دے دی

”خبردار! ایسی حرکت کا کبھی سوچنا بھی نہیں ورنہ۔۔۔“ چین نے بھارت کو سخت ...
”خبردار! ایسی حرکت کا کبھی سوچنا بھی نہیں ورنہ۔۔۔“ چین نے بھارت کو سخت وارننگ دے دی

  

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک )امریکہ کی طرف سے بحیرہ جنوبی چین میں وقفے وقفے سے مداخلت پہلے ہی جاری تھی اوراب اس نے بھارت کو تیار کرنا شروع کر دیا ہے تا کہ اسے چین کے سامنے کھڑا کر کے خود پیچھے رہتے ہوئے اصل کردار ادا کرے۔ چین نے بھی صورت حال کو بھانپتے ہوئے بھارت کو خبردار کر دیا ہے کہ امریکہ کا آلہ کار نہ بنے ورنہ اسے بڑا نقصان اٹھانا پڑ جائے گا۔ حال ہی میں یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ بھارت اور امریکہ مل کر بحیرہ جنوبی چین میں گشت کا ارادہ رکھتے ہیں۔ چین نے ان اطلاعات کو بہت سنجیدگی کے ساتھ لیا اور چینی وزارت خارجہ نے واضح الفاظ میں کہا، " متعلقہ پارٹیاں کچھ ممالک کا آلہ کار بننے اور آخرکار اپنے ہی مفادات کو نقصان پہنچانے سے باز رہیں۔ "

مزید پڑھیں: روس اور پاکستان کے درمیان جو کام تاریخ میں آج تک نہ ہوسکا، اب ہونے جارہا ہے، روس اچانک پاکستان کے قریب کیسے آگیا ؟ وجہ جان کر آپ بھی سوچ میں پڑجائیں گے

دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ چین نے واضح الفاظ میں بھارت کو خبردار کردیا ہے کہ اسے امریکہ کا آلہ کار بن کر بحیرہ جنوبی چین کے معاملات میں مداخلت کرنا بہت مہنگا پڑے گا۔ دوسری جانب بھارت نے بھی صورت حال کی سنگینی کو محسوس کرتے ہوئے اپنی پوزیشن تبدیل کرنا شروع کر دی ہے۔ بھارت کی طرف سے پہلے تو ان اطلاعات کی تردید کی گئی کہ امریکہ کے ساتھ مل کر بحیرہ جنوبی چین میں مشترکہ گشت کا کوئی منصوبہ ہے، بعدازاں بھارتی حکام کو یہ بھی کہنا پڑ گیا کہ بھارت کسی بھی دوسرے ملک کے ساتھ مل کر مشترکہ گشت کی پالیسی نہیں رکھتا،اور بحیرہ جنوبی چین میں تو گشت کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

مزید :

بین الاقوامی -