القاعدہ برصغیر کے ملزم ڈاکٹر عثمان کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا

القاعدہ برصغیر کے ملزم ڈاکٹر عثمان کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے ...
القاعدہ برصغیر کے ملزم ڈاکٹر عثمان کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )القاعدہ بر صغیر کے ملزم ڈاکٹر عثمان کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج نے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔گزشتہ روز گرفتار ہونے والے ملزم ڈاکٹر عثمان کو اے ٹی سی جج کے روبرو پیش کیا گیا ،پولیس نے ملزم کے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استداعا کی جس پر عدالت نے ملزم کو پانچ روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا تعلق القاعدہ برصغیر سے ہے جس پر پولیس مقابلے اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا الزام ہے۔

مزید :

کراچی -