سر ویوین رچرڈز کا پاکستانی ٹیم کی کوچنگ کرنے کی خواہش کا اظہار

سر ویوین رچرڈز کا پاکستانی ٹیم کی کوچنگ کرنے کی خواہش کا اظہار
سر ویوین رچرڈز کا پاکستانی ٹیم کی کوچنگ کرنے کی خواہش کا اظہار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(نیوز ڈیسک) عظیم ویسٹ انڈین بلے باز اور سابق کپتان سر ویوین رچرڈز نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی خواہش کا اظہار کر دیا۔این انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وقار یونس پاکستانی ٹیم کیلئے بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔ اگر مجھے کبھی پی سی بی نے کوچنگ کی آفر دی تو میں بلا جھجک قبول کر لوں گا۔انہوں نے کہاکہ سکیورٹی کی وجہ سے پاکستان میں کرکٹ کا نہ ہونا افسوس ناک ہے۔ میں جب بھی پاکستان میں کھیلا مجھے بے انتہا مزا آیا۔ مجھے امید ہے کہ جلد پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ بحال ہوگی۔ واضح رہے کہ ویوین رچرڈز اس وقت پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی سرپرستی کر رہے ہیں۔

مزید :

کھیل -