بوئنگ مسافر جہاز کو لینڈ کس طرح کیا جاسکتا ہے؟ پائلٹ نے عام لوگوں کیلئے آسان ترین طریقہ بتادیا، وہ معلومات جو کسی دن آپ کی زندگی بچاسکتی ہیں

بوئنگ مسافر جہاز کو لینڈ کس طرح کیا جاسکتا ہے؟ پائلٹ نے عام لوگوں کیلئے آسان ...
بوئنگ مسافر جہاز کو لینڈ کس طرح کیا جاسکتا ہے؟ پائلٹ نے عام لوگوں کیلئے آسان ترین طریقہ بتادیا، وہ معلومات جو کسی دن آپ کی زندگی بچاسکتی ہیں

  

لندن (نیوز ڈیسک ) کسی بھی فضائی مسافر کیلئے یہ تصور ہی انتہائی خوفناک ہے کہ کسی ناگہانی آفت کی وجہ سے دونوں پائلٹ طیارہ اڑانے کے قابل نہ رہیں، اور اگر خدانخواستہ آپ بھی ایسی بدقسمت پرواز کے مسافر ہیں تو طیارے کو سنبھالنے کیلئے کیا کریں گے؟

اس اہم ترین سوال کا جواب ڈیلٹا ائیرلائن کے پائلٹ ٹم مارگن نے ایک ویڈیو کی صورت میں دیا ہے۔ ویب سائٹ QUORAپر کسی نے سوال پوچھا تھا کہ اگر دونوں پائلٹ جہاز اڑانے کے قابل نہ رہیں تو کوئی مسافر اس صورت میں جہاز کو کیسے لینڈ کر سکتا ہے۔ پائلٹ ٹم مارگن نے اس سوال کے جواب میں 10 منٹ پر مشتمل ایک ویڈیو تیار کی جس میں قدم بہ قدم ہدایات دیں کہ کس طرح ایک عام شخص گوئنگ 737 طیارے کو لینڈ کروا سکتا ہے۔ انہوں نے مائیکروسافٹ فلائٹ سمیولیٹر کی مدد سے طیارے کے کنٹرولز، خصوصاً بلندی ، رفتا ر اور سمت کو کنٹرول کرنے والے آلات کو استعمال کرنے کے بارے میں تفصیلی ہدایات دی ہیں۔ یہ ویڈیو اس قدر مقبول ہوئی ہے کہ محض ایک ہفتے کے دوران اسے یوٹیوب پر 3 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔

مزید جانئے: وہ بم جسے ائیرپورٹ سکینر بھی نہیں پکڑسکتے، ایسا انکشاف کہ ہوائی جہاز میں بیٹھنے والوں کی نیندیں اُڑجائیں

ٹم مارگن کہتے ہیں کہ اگرچہ آٹو پائلٹ کی ٹیکنالوجی زیادہ تر کام خود ہی سنبھال لے گی لیکن طیارے کو لینڈ کروانے کا کام آپ کو خود ہی کرنا پڑے گا۔ وہ کہتے ہیں کہ ایمر جنسی کی صورت میں آپ کا پہلا قدم یہ ہونا چاہیے کہ طیارے کے ریڈیو کے ذریعے ائیرکنٹرول سے رابطہ کریں اور انہیں اپنی صورتحال کے بارے میں بتائیں۔ ائیرکنٹرول کی مدد سے آپ کو بلندی اور سمت کی ہدایات دی جائیں گی، جوکہ طیارے کو قریب ترین رن وے پر اتارنے کیلئے پہلا قدم ثابت ہو گا۔

اس کے بعد آپ کو بلندی کم کرنے اور رفتار میں تبدیلیاں کرنے کے عمل سے گزرنا ہو گا۔ ٹم مارگن کا کہنا ہے کہ جب آپ رن وے کی طرف بڑھ رہے ہوں تو بوئنگ 737 جہاز کیلئے مناسب رفتار 140 ناٹ اور فلیپ کا زاویہ 30 ڈگری ہوتا ہے ، البتہ دیگر طیاروں کیلئے یہ رفتار اور فلیپ کا زاویہ مختلف ہو سکتاہے۔ آپ ہوا میں رفتار سست کرنے کیلئے سپیڈ بریک اور زمین پر رفتار کم کرنے کیلئے فٹ پیڈل استعمال کریں گے۔

وہ کہتے ہیں کہ اگر آپ دی گئی ہدایات کے مطابق طیارے کو باحفاظت زمین پر اتارنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو اس میں بجتے ہوئے ایمر جنسی الارم کو نظر انداز کر سکتے ہیں، کیونکہ اب زمین پر موجود ایمر جنسی عملہ طیارے میں داخل ہو کر کنٹرول سنبھال لے گا، اورمسافروں کو باحفاظت طیارے سے باہر نکال لیا جائے گا۔ اس ویڈیو میں تمام اہم آلات اور ان کے کنٹرول کے متعلق مختصر مگر انتہائی مفید معلومات فراہم کی گئیں۔ ٹم مارگن کا کہنا ہے کہ ہر شخص کو فضائی سفر سے قبل یہ ویڈیو ضرور دیکھنی چاہئیے۔

Delta pilot creates video explaining how to fly... by dailypakistan

مزید :

ڈیلی بائیٹس -