6ماہ میں 6ارب روپے پاسپورٹ فیس کی مد میں ملے :وزارت خزانہ

6ماہ میں 6ارب روپے پاسپورٹ فیس کی مد میں ملے :وزارت خزانہ
6ماہ میں 6ارب روپے پاسپورٹ فیس کی مد میں ملے :وزارت خزانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزرات خزانہ نے کہاہے کہ ملک میں ایک ماہ کے دوران ایک ارب روپے کے پاسپورٹ بننے لگے جبکہ پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کی وصولی دگنی ہو گئی ہے ۔
ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ6ماہ کے دوران ملک بھر میں پاسپورٹ فیس کی مد میں 6ارب روپے اکٹھے ہوئے ہیں ۔6ماہ کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے جبکہ پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کی وصولی بھی دگنی ہوئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ جولائی 2015سے لیکر دسمبر2015تک 67ارب روپے پٹرولیم لیوی کی مد میں وصول کیے گئے جبکہ وزارت خزانہ کو گیس انفراسڑکچرسیس کی مد میں 46ارب روپے ملے ہیں ۔

مزید :

اسلام آباد -