وزیر اعلیٰ سندھ نے ایک بار پھر وفاق سے شکوہ کردیا ،میرے خطوط کا جواب نہیں دیتے :قائم علی شاہ

وزیر اعلیٰ سندھ نے ایک بار پھر وفاق سے شکوہ کردیا ،میرے خطوط کا جواب نہیں ...
وزیر اعلیٰ سندھ نے ایک بار پھر وفاق سے شکوہ کردیا ،میرے خطوط کا جواب نہیں دیتے :قائم علی شاہ

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ایک بار پھر وفاق کی جانب سے عدم توجہ کا شکوہ کردیا ،ان کا کہنا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کے لیے وفاق کو تین بار خط لکھ چکا ہوں لیکن وفاق میری کوئی بات نہیں سنتا ۔کراچی میں دانشوروں کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 9ماہ سے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس نہیں ہوا ،اس ضمن میں وفاق کو تین بار خط لکھ چکا ہوں لیکن کوئی جواب نہیں آیا۔انہوں نے شکوہ کیا وفاق میری کوئی بات نہیں سنتا ،مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کے لیے چوتھی بار خط براہ راست وزیر اعظم کو لکھوں گا ۔ان کا کہنا تھا کہ مردم شماری سندھ کے لیے زندگی اور موت کامسئلہ ہے ،وفاق کو مردم شماری ملتوی کرنے یا اس میں تاخیر کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔وزیر اعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ 21فروری کو کل جماعتی کانفرنس بلائی جائے گی ۔

مزید :

کراچی -