عمران فارو ق قتل کیس میں پاکستان سے کوئی تفتیشی ٹیم لندن نہیں گئی :وزارت داخلہ

عمران فارو ق قتل کیس میں پاکستان سے کوئی تفتیشی ٹیم لندن نہیں گئی :وزارت ...
عمران فارو ق قتل کیس میں پاکستان سے کوئی تفتیشی ٹیم لندن نہیں گئی :وزارت داخلہ

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزارت داخلہ نے عمران فاروق قتل کیس میںپاکستان سے تفتیشی ٹیم کے لندن جانے کی خبروں کی تردید کردی ہے ۔ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ عمران فاروق قتل کیس میں پاکستان سے کوئی تفتیشی ٹیم لندن روانہ نہیں ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس جو کوائف تھے وہ سکاٹ لینڈ یارڈ سے شیئر کیے جا چکے ہیں ،اس بات میں کوئی صداقت نہیںکہ وزیر داخلہ نے اس کیس کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے اور نہ ہی کوئی ٹیم عمران فاروق کیس کے لیے لندن بھیجنے میں صداقت ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ بارہا کہا گیا ہے کہ یہ ایک خالصتاً قانونی اور عدالتی معاملہ ہے،پورے کیس کو قانون کے مطابق آگے چلایا جائے ۔انہوں نے ہدایت کی کہ اس معاملے پر قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے اور بلا تصدیق ایسی خبریں شائع نہ کی جائیں ۔

مزید :

اسلام آباد -