اورنج ٹرین منصوبہ کیس ،سرکاری وکیل خواجہ حارث احمد کی پیروی سے معذرت ،سواکروڑ روپے فیس واپس کردی

اورنج ٹرین منصوبہ کیس ،سرکاری وکیل خواجہ حارث احمد کی پیروی سے معذرت ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی )کئی مقامات پراورنج لائن ٹرین منصوبے پرکام روکنے کے حوالے سے حکم امتناعی جاری ہونے کے بعدحکومتی وکیل کی جانب سے کیس کی پیروی سے معذرت کرلی گئی۔اس مقدمہ میں حکومت کے وکیل خواجہ حارث احمد نے پیروی سے معذرت کرتے ہوئے حکومت سے وصول کی گئی فیس بھی واپس کردی ہے۔ہائیکورٹ میں اورنج لائن ٹرین منصوبے کے خلاف زیر سماعت متعدد درخواستوں میں وزیر اعلیٰ کی خصوصی ہدایت پرایل ڈی اے کے لئے خواجہ حارث احمدایڈووکیٹ کی خدمات حاصل کی گئی تھیں ،ذرائع کے مطابق جس کامعاوضہ انہیں ایک کروڑ 25لاکھ روپے اداکیا گیاتھا۔

مزید :

لاہور -