ہائی کورٹ :چنگ چی رکشوں کی بندش کے عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر چیف سیکرٹری کو نوٹس

ہائی کورٹ :چنگ چی رکشوں کی بندش کے عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر چیف سیکرٹری کو ...
ہائی کورٹ :چنگ چی رکشوں کی بندش کے عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر چیف سیکرٹری کو نوٹس

  

لاہور (نامہ نگار خصوصی ) لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس مسٹر جسٹس اعجاز الاحسن نے چنگ چی رکشوں کی بندش کے حوالے سے عدالتی احکامات نظر انداز کرنے پر چیف سیکرٹری پنجاب خضر حیات گوندل کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے 11 مارچ کوجواب طلب کر لیا۔ عدالتی سماعت کے دوران درخواست گزار شاہد محمود نے موقف اختیار کیا کہ چنگ چی رکشوں کی وجہ سے شہر میں ماحولیاتی آلودگی میں خوفناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔چنگ چی رکشوں کو چلانے والے کم عمر اور غیر تربیت یافتہ ڈرائیوروں کی وجہ سے سڑکوں پر حادثات کی شرح بڑھنے سے شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود چنگ چی رکشوں پر پابندی عائد کرنے کے خلاف دائر درخواست کا چیف سیکرٹری پنجاب نے آج تک فیصلہ نہیں کیا جو کہ واضح طور پر توہین عدالت ہے۔انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ احکامات کی خلاف ورزی پر چیف سیکرٹری پنجاب خضر حیات گوندل کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی عمل میں لائی جائے۔جس پر عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب کو11مارچ کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

مزید :

لاہور -