مقتول کے ورثاءنے معاف کردیا ،سیشن کورٹ نے قاتل کی پھانسی روک دی

مقتول کے ورثاءنے معاف کردیا ،سیشن کورٹ نے قاتل کی پھانسی روک دی
مقتول کے ورثاءنے معاف کردیا ،سیشن کورٹ نے قاتل کی پھانسی روک دی

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن جج لاہورنذیراحمد گجانہ نے سپریم کورٹ کے حکم پرفیصل آباد میں مجرم طارق محمود کواٹھارہ فروری کو دی جانے والی سزائے موت عارضی طورپرروک دی ہے۔عدالت عظمی میں مجرم طارق محمود کے ورثا نے درخواست دی کہ مقتول کے ورثا نے مجرم کومعاف کردیا ہے اس پرعدالت عظمی نے 19فروری کو دی جانے والی پھانسی کوعارضی طور پرروک دیا اورمقتول کے ورثا کوطلب کرلیا ہے۔ مجرم طارق محمود کے خلاف ایڈیشنل سیشن جج لاہوررستم علی ملک نے یکی گیٹ کے رہائشی بھولا نامی شخص کو قتل کرنے کے الزام میں پھانسی کی سزا سنائی تھی۔ فیصلہ کے بعد مجرم کوفیصل آباد جیل منتقل کردیا گیا تھا۔

مزید :

لاہور -