سہیل بلوچ سمیت کسی ملازم کو برطرفی کا نوٹس نہیں ملا:جوائنٹ ایکشن کمیٹی

سہیل بلوچ سمیت کسی ملازم کو برطرفی کا نوٹس نہیں ملا:جوائنٹ ایکشن کمیٹی
سہیل بلوچ سمیت کسی ملازم کو برطرفی کا نوٹس نہیں ملا:جوائنٹ ایکشن کمیٹی

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ سہیل بلوچ سمیت کسی ملازم کو برطرفی کا نوٹس نہیں ملا ،پی آئی اے کے تمام ملازمین اپنی ملازمتوں پر برقرار ہیں ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق ترجمان جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے کہا کہ حکومت اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں ،نوازشریف ،شہباز شریف اور چوہدری نثار کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ کچھ عناصر حکومت اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں ،پی آئی اے کی بحالی کے لیے حکومت ،ملازمین اور انتظامیہ ایک صفحے پر ہیں ۔اس سے قبل اے آر وائی نیوز کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے سربراہ سہیل بلوچ اور ڈپٹی کنونیئر ہدایت اللہ کو شوکاز نوٹس کے جواب نہ دینے پر برطرف کردیا گیا ہے۔

مزید :

کراچی -