بدبخت اماراتی باپ اپنی ہی بیٹیوں کے ساتھ وہ کرتا رہا کہ سن کر آپ کی روح بھی کانپ جائےگی

بدبخت اماراتی باپ اپنی ہی بیٹیوں کے ساتھ وہ کرتا رہا کہ سن کر آپ کی روح بھی ...
بدبخت اماراتی باپ اپنی ہی بیٹیوں کے ساتھ وہ کرتا رہا کہ سن کر آپ کی روح بھی کانپ جائےگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ابو ظہبی(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات کی مقامی عدالت نے اپنی جواں سالہ بیٹیوں کو ایک سال سے زیادہ عرصہ تک اپنی جنسی ہوس کا نشانے بنانے کے جرم میں امارتی شخص(باپ) کو 9ماہ قید کی سزا سنائی دی۔
ایمریٹس 24/7کے مطابق 40سالہ امارتی شخص اپنی دو بیٹیوں جن کی عمریں بالترتیب 12اور 16برس ہیں ایک سال سے زیادہ وقت تک ان کا جنسی استحصال کرتا رہا ۔بڑی بیٹی کے مطابق اپنے باپ کی ہوس کا نشانہ بنتے رہنے کے بعد جب اس نے انکار کیا تو اس کے درندہ صفت باپ نے اس کی چھوتی بہن کو اپنی جنسی تسکین کیلئے استعمال کرنا شروع کر دیا۔ اس کا کہنا ہے کہ ان کا باپ انہیں ہفتے میں کم از کم ایک دفعہ زیادتی کا نشانہ بناتا رہا ہے ۔باپ کے قہر کا نشانہ بننے والی بڑی بیٹی نے عدالت میں اس بات کا انکشاف بھی کیا کہ وہ ان سے گھر میں اور گاڑی میں بھی متعدد بار زیادتی کر چکا ہے اور اس گھناؤنے فعل کی باقاعدگی کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز بھی بناتا رہا ہے ، یہاں تک کہ پچھلے سال رمضان کے مہینے میں بھی اس بدبخت باپ نے اپنی بیٹی کے ساتھ بد فعلی کی۔ اس کا کہنا ہے کہ ان کا باپ ان کواس بات کو چھپانے اور کسی کو نہ بتانے کیلئے جذباتی باتوں کا سہارا لیتا رہاہے کہ اگر وہ یہ بات کسی کو بتائیں گی تو اس کو جیل جانا پڑ سکتا ہے اوراس صورت میں ان کا خاندان بکھر جائے گا۔
امارتی شخص کی 34سالہ بیوی اور دونوں بچیوں کی ماں کا کہنا ہے کہ اس وقت اس کے پیروں تلے زمین نکل گئی جب اس نے اپنے خاوند کے موبائل میں اپنی ہی بیٹیوں کے ساتھ بدفعلی کی شرمناک ویڈیوز اور تصاویر دیکھیں۔ ایک ویڈیو میں تو وہ بدبخت اپنی چھوٹی بیٹی کے ساتھ بدفعلی کے دوران ڈانٹ ڈپٹ رہا ہے جبکہ وہ اپنے باپ سے رحم کے لئے گرگڑا رہی ہے۔ ماں نے بیٹیوں سے جب اس معاملے کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ ان کو باپ کی طرف سے منع کیا گیا تھا کہ اس بات کا ذکر کسی سے نہ کریں۔ماں نے جب اپنے خاوند سے اس واقعے کے بارے میں پوچھا تو اس نے اس بات کا اعتراف کیا کہ وہ اس گھناؤنے فعل میں ملوث رہا ہے۔ عدالت میں پیشی کے موقع پر ملزم کی طرف سے اپنے اوپر لگائے گئے سب الزامات کی تردید کی گئی تاہم عدالت نے گواہوں اور ثبوتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے اس درندہ صفت انسان کو قصوار ٹھہراتے ہوئے 9ماہ قید کی سزا سنائی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -