وہاب ریاض اور احمد شہزاد میں اب تک ناراضگی:ایک دوسرے سے رابطہ نہیں کیا

وہاب ریاض اور احمد شہزاد میں اب تک ناراضگی:ایک دوسرے سے رابطہ نہیں کیا
وہاب ریاض اور احمد شہزاد میں اب تک ناراضگی:ایک دوسرے سے رابطہ نہیں کیا

  

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے میچ میں وہاب ریاض اور احمد شہزاد میں جھگڑے کے معاملے کو اب تک نہ سلجھایا جاسکا۔

جیو نیوز کے مطابق اب تک دونوں کھلاڑیوں میں بول چال بند ہے ۔ان میں کسی قسم کا بھی رابطہ نہیں ہوا۔ان دونوں میں میچ کے دوران آوٹ ہونے کے بعد تلخ کلامی ہوئی تھی جس کے بعد دونوں نے ایک دوسرے کو دھکے بھی دیئے تھے۔تجزیہ نگاروںکے مطابق میچ میں اس طرح کے واقعات کا ہونا کوئی انہونی بات نہیں لیکن اب تک ان میں ناراضگی دونوں کا بچگانہ پن اور غیر ذمہ داری ظاہر کرتی ہے۔

مزید :

کھیل -