وزیراعظم نوازشریف کی پاکستانی نژاد امریکی سائنسدان نرگس ماول والا کو مبارک باد

وزیراعظم نوازشریف کی پاکستانی نژاد امریکی سائنسدان نرگس ماول والا کو مبارک ...
وزیراعظم نوازشریف کی پاکستانی نژاد امریکی سائنسدان نرگس ماول والا کو مبارک باد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نوازشریف نے پاکستانی نژاد امریکی سائنسدان نرگس ماول والا کو کشش ثقل کی لہریں دریافت کرنے والی ٹیم کا حصہ ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کو نرگس ماول والا کہ خدمات پر فخر ہے ،نرگس ماول نوجوان سائنسدانوں کیلئے مشعل راہ ہیں ۔نوازشریف نے سائنسدانوں کو سہولتیں دینے کیلئے ایک ہفتے میں منصوبہ بندی کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں ۔
واضح رہے کہ پاکستانی نڑاد سائنسدان نرگس ماولہ والا اس پراجیکٹ کا حصہ رہی ہیں جس نے البرٹ آئن سٹائن کے کششِ ثقل کی لہروں سے متعلق نظریے کے کے 100 برس بعد اس سے پردہ اٹھایا ہے۔ نرگس ماولہ والا 2002ءمیں ایم آئی ٹی کے شعبہ فزکس سے منسلک ہوئی تھیں۔امریکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے نرگس ماولہ والا کا کہنا تھا کہ اب ہم دیکھنے کے علاوہ کائنات کے رازوں کو سننے کے بھی قابل بن جائیں گے۔ اب سائنسدان کششِ ثقل کے کلیے میں ابہام کے عنصر پر حاوی پا چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ درحقیقت ہمیں ایک نیا انڈیکیٹر دستیاب ہو گیا ہے جس کی مدد سے ہم فلکیات کے مزید راز افشا کرنے کی راہ پر گامزن ہو سکیں گے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -