سعودی عرب میں 3211 تارکین گرفتار

سعودی عرب میں 3211 تارکین گرفتار
سعودی عرب میں 3211 تارکین گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ (محمد اکرم اسد) قصیم پولیس کے ترجمان بدر الحیانی نے واضح کیا ہے کہ یہاں اقامہ و محنت قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالے 3211 تارکین گرفتار کرلئے گئے ۔پولیس نے وزارت محنت کے افسران کے تعاون و اشتراک سے چھاپے مارے تھے۔ گرفتار شدگان کے ساتھ مقررہ قواعد و ضوابط کے مطابق کارروائی ہورہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی چھاپہ مہم جاری رہے گی۔