پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون گزشتہ کئی دہائیوں پر محیط ہے :ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون گزشتہ کئی دہائیوں پر محیط ہے ...
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون گزشتہ کئی دہائیوں پر محیط ہے :ترجمان دفتر خارجہ

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دفتر خارجہ نے کہاہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون گزشتہ کئی دہائیوں پر محیط ہے۔تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہناتھا کہ پاکستان سعودی عرب میں انسداد دہشتگردی سے متعلق کثیر ملکی فوجی مشقوں میں شریک ہے، دونوں ملکوں کے تربیت دینے والے افسران ایک دوسرے کے ملک میں آتے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دو طرفہ معاہدے کے تحت ایک چھوٹا دفاعی دستہ سعودی عرب میں تعینات رہتا ہے، باہمی دفاعی تعاون میں فوجی اور سخت تربیتی شامل ہیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -