وفاقی وزیر پرویز رشید سے ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست کی ملاقات

وفاقی وزیر پرویز رشید سے ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست کی ملاقات
وفاقی وزیر پرویز رشید سے ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست کی ملاقات

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ پاک ایران گیس پائب لائن منصوبے سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت کی نئی راہیں کھلیں گی ۔

تفصیلات کے مطابق ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست نے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید سے ملاقات کی جس کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور ثقافتی شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ ایران کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے اور ایران کے ساتھ بجلی اور گیس کی درآمد سمیت دیگر شعبوں میں تعاون چاہتا ہے ۔انہوں نے ایران کے عالمی طاقتوں کے ساتھ جوہری معاہدے کو خوش آئند قرار دیا۔

مزید :

قومی -