دیار غیر میں ہم وطنوں کی خدمت کرنا قابل قدر بات ہے :ڈاکٹر سونیا شہریار

دیار غیر میں ہم وطنوں کی خدمت کرنا قابل قدر بات ہے :ڈاکٹر سونیا شہریار
دیار غیر میں ہم وطنوں کی خدمت کرنا قابل قدر بات ہے :ڈاکٹر سونیا شہریار

  

جدہ (محمد اکرم اسد) دیار غیر میں ہم وطنوں کی خدمت کرنا قابل قدر بات ہے جو لوگ اس کام کے لئے فی سبیل اللہ وقت دے رہے ہیں بہت بڑی عبادت کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار قونصل جنرل کی بیگم ڈاکٹر سونیا شہریار نے یہاں پاکستان قونصلیٹ میں پاکستان ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام خواتین کیلئے منعقدہ ہیلتھ سیمینار سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے سوسائٹی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح سیمینار باقاعدگی سے منعقد ہوتے رہنے چاہیے تاکہ خواتین کو اپنی صحت کے حوالے سے شعور اور آگہی حاصل ہوتی رہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے اپنے بھرپور تعاون کا تعین دلایا۔ بیگم سونیا شہریار نے کہا کہ سوسائٹی کا میڈیکل کیمپس لگا کر کم آمدنی والے پاکستانیوں کیلئے مفت علاج معالجے کی سہولت فراہم کرنا قابل قدر ہے۔ پروگرام کی وزارت شہلا خرم نے کی، پی ڈبلیو ایس شعبہ خواتین کی انچارج فوزیہ پرویز خان نے غرض و غایت بتاتے ہوئے کہا کہ جدہ میں مقیم خواتین پاکستانی میں مختلف امراض سے آگاہی اور ان سے بچاﺅ کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے طریقوں کا شعور بیدار کرنا ہے۔ ڈاکٹر رابعہ خاتون نے امراض کی چھان بین اور اس کی روک تھام کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔ ڈاکٹر فرح شمس نے موٹاپے سے نجات حاصل کرنے کا طریقہ بتاتے ہوئے کہا کہ اگر اپنا طرز زندی بدل لیں تو موٹاپے سے جان چھڑا سکتے ہیں، ڈاکٹر شہلا فاروقی ہائیپر ٹینشن کی وجوہ اور اس کے بچاﺅ کے طریقے پر گفتگو کی۔ ڈاکٹر فرحانہ صدیقی نے طب نبوی سے علاج کے فوائد پر سیر حاصل گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ طب نبوی میں درج طریقہ علاج اختیار کرلیں تو دواﺅں کے غیر ضروری استعمال سے بچ سکتے ہیں۔ ڈینٹسٹ ڈاکٹر سنیا چھوٹانی اور ڈاکٹر خدیجہ آفتاب نے خواتین کو دوران حمل دانتوں پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ دانتوں کی خراب سے بھی حمل میں پچیدگیاں پیدا ہوسکتی ہیں، ڈاکٹروں کے خطاب کے دوران مختلف امراج کو بہتر طور پر سمجھانے کے لئے نائلہ شریف اور سلمیٰ عمر شریف نے سلائیڈ کی مدد سے پریذیٹینشن بھی پیش کی جسے سراہا گیا۔ صدارتی خطبہ میں شہلا خرم نے خواتین کا اتنی تعداد میں سیمینار آنے آنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے وہ اس آگاہی مہم سے فائدہ اٹھائیں گی۔ نظامت کے فرائض عظمیٰ خان نے ادا کئے ، پاکستان ویلفیئر سوسائٹی کی دیگر اراکین مسز شاہد منہاس، فاطمہ خلیل، مس زہرہ، منہال شاہد،

نورینہ اسحاق، مہرینہ اسحاق نے مختلف امور انجام دئیے، تلاوت کلام پاک کی سعادت مس نور نواز جنجوعہ نے حاصل کی۔

مزید :

بین الاقوامی -