سندھ: اعلیٰ تعلیمی انتظامی عہدوں کیلئے میرٹ کی دھجیاں اڑا دی گئیں، اعلیٰ ترین شخصیت کا داماد ملوث

سندھ: اعلیٰ تعلیمی انتظامی عہدوں کیلئے میرٹ کی دھجیاں اڑا دی گئیں، اعلیٰ ...
سندھ: اعلیٰ تعلیمی انتظامی عہدوں کیلئے میرٹ کی دھجیاں اڑا دی گئیں، اعلیٰ ترین شخصیت کا داماد ملوث

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ میں اعلیٰ تعلیمی انتظامی عہدوں کیلئے میرٹ کی دھجیاں اڑا دی گئیں۔ ایک ایم اے پاس شخص کو یونیورسٹی کا وی سی بنا دیا گیاجبکہ بی ایس سی پاس شخص کو انٹر بورڈ کا چیئرمین بنا دیا گیا۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ذاتی پسند اور ناپسند کی بنا پر انتظامی عہدوں پر تقرریاں کی جا رہی ہیں۔ان تعیناتیوں میں سندھ کی ایک اعلی ترین شخصیت کے داماد ڈاکٹر اقبال درانی کا عمل دخل ہے۔سرچ کمیٹی کی سفارشات کو بالائے طاق تقرریاں کی جا رہی ہیں۔ ڈاکٹر اقبال درانی اس وقت سیکرٹری یونیورسٹی بورڈ کے عہدے پر فائز ہیں۔اعلیٰ تعلیمی افسروں کی ملازمت میں ذاتی پسند اور نا پسند کی بنا پر توسیع کی جا رہی ہے۔اس وقت اقبال درانی جس ادارے کی چاہیں گرانٹ روک لیں جس کو چاہے کروڑوں کی گرانٹ دیدیں کو ئی ان کو پوچھنے والا نہیں ہے۔اعلیٰ عہدوں پر فائز افراد پر کرپشن کے کئی الزامات ہیں لیکن ان کو کھلی چھٹی دی گئی ہے۔

مزید :

کراچی -