وہاب ریاض سے جھگڑاانہونی بات نہیں، ایشیا اور ورلڈ کپ کیلئے اس کو گڈ لک کہتا ہوں، احمد شہزاد

وہاب ریاض سے جھگڑاانہونی بات نہیں، ایشیا اور ورلڈ کپ کیلئے اس کو گڈ لک کہتا ...
وہاب ریاض سے جھگڑاانہونی بات نہیں، ایشیا اور ورلڈ کپ کیلئے اس کو گڈ لک کہتا ہوں، احمد شہزاد

  

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی احمد شہزاد نے کہا ہے کہ میرا وہاب ریاض سے کوئی جھگڑا نہیں۔اس کو ایشیا اور ورلڈ کپ کیلئے گڈ لک کہتا ہوں۔میں ٹیم میں شامل نہ کرنے کے بورڈ کے فیصلے پر مطمئن ہوں ۔اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔

اے آروائی نیوز سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وہاب سے جھگڑا کوئی انہونی بات نہیں ایسا کھیل میں ہو جاتا ہے لیکن ہم ایسی باتیں دل میں نہیں رکھتے۔ایسی باتوں کو بڑھانا نہیں چاہئے۔اس بات کو مسئلہ نہ بنایا جائے۔میرا وہاب کیلئے محبت کا پیغام ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں کھیلوں یا نہ کھیلوں لیکن پاکستانی ٹیم کو جیتنا چاہئے۔لوگ تو باتیں بناتے ہیں لیکن ہم سب ایک ہیں۔

مزید :

کھیل -