نجم سیٹھی کی وزیر اعظم اور عمران خان کو پی ایس ایل کا فائنل میچ دیکھنے کی دعوت

نجم سیٹھی کی وزیر اعظم اور عمران خان کو پی ایس ایل کا فائنل میچ دیکھنے کی دعوت
نجم سیٹھی کی وزیر اعظم اور عمران خان کو پی ایس ایل کا فائنل میچ دیکھنے کی دعوت

  

شارجہ(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان سپرلیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے پی ایس ایل کے فائنل میچ دیکھنے کے لئے وزیراعظم نواز شریف اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو دعوت دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نجم سیٹھی نے اپنی ٹوئٹ میں وزیراعظم نواز شریف اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 23 فروری کو ہونے والے پی ایس ایل کا فائنل میچ دیکھنے کی دعوت دی۔جیو نیوز سےگفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ  وزیراعظم نواز شریف کو پی سی بی کے پیٹرن ان چیف ہونے جبکہ عمران خان کو ورلڈ کپ جیتنے والی قومی فاتح ٹیم کے کپتان کی حیثیت سے دعوت دی گئی ہے اس لئے شائقین سیاست کو ایک طرف رکھتے ہوئے صرف کرکٹ کو دیکھیں۔دوسری جانب تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الرحمان نے کہا کہ عمران خان کو پی ایس ایل کا فائنل میچ دیکھنے کی باضابطہ کوئی دعوت نہیں دی گئی تاہم اگر دعوت مل بھی جاتی ہے تو وہ ذاتی مصروفیات کے باعث فائنل میچ دیکھنے نہیں جاسکیں گے۔

مزید :

T20 World cup -