زیادتی کا شکارلڑکی نے دہلی ریلوے اسٹیشن کے واش روم کے باہر مردہ بچے کو جنم دے دیا

زیادتی کا شکارلڑکی نے دہلی ریلوے اسٹیشن کے واش روم کے باہر مردہ بچے کو جنم دے ...
زیادتی کا شکارلڑکی نے دہلی ریلوے اسٹیشن کے واش روم کے باہر مردہ بچے کو جنم دے دیا

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی دارالحکومت دہلی میں انتہائی افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے،ریپ کا شکار ہونے والی لڑکی نے ریلوے اسٹیشن پر مردہ بچے کو جنم دے دیا۔

بھارتی نیوز چینل کے مطابق پڈیتا نامی لڑکی نے دہلی کے میٹرو سٹیشن کے ٹائلٹ کے پاس ایک مردہ بچے کو جنم دیا ،خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے لڑکی کی حالت نازک ،قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔دہلی پولیس کا  کہنا ہے کہ میٹروا سٹیشن کے ٹائلٹ کے قریب ایک بے ہوش لڑکی ملی جس کے ہاں کچھ دیر پہلے ایک 6ماہ کے مردہ بچے کی پیدائش ہوئی تھی ،خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے لڑکی کو  نازک حالت میں نزدیکی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی حالت کو خطرے سے باہر بتا یا ہے ۔

پولیس کو بیان دیتے ہوئے لڑکی کا کہنا ہے کہ 7 ماہ قبل میں ایک شخص گلشن سے ملی جو   نوکری کا جھانسہ دے کر میری عصمت دری کرتا رہا اور بلیک میل کرتا تھا ،جب اسے پتا چلا کہ میں ماں بننے والی ہوں تو اس نے مجھے اسقاط حمل کا کہا اور کہا کہ میں تمہیں خود ابارشن کے لئے لے کر جاﺅں گا ،گلشن اپنے دوست کو ساتھ لے کر مجھے اسقاط حمل کے کلینک لے جانے کے لئے میٹرو اسٹیشن پر لے کر آیا تو واش روم جاتے وقت اچانک گرنے کی  وجہ سے ایسی گہری چوٹ لگی کہ مردہ بچے کی پیدائش ہو گئی ۔دہلی پولیس نے ملزم گلشن اور اس کے دوست کو گرفتار کر لیا

ہے ۔

مزید :

بین الاقوامی -