پاکستانی طالبعلم ولید خان کا SAT میں عالمی ریکارڈ
کیلیفورنیا (ویب ڈیسک) پاکستانی طالبعلم ولید خان نے امریکی ریاست کیلیفورنیا میں میڈیکل کالج کے داخلہ ٹیسٹ SAT میں نمبروں کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ سوات کے علاقے ابوہا سے تعلق رکھنے والے 17 سالہ ولید خان اپنے ڈاکٹر والد ین کے ساتھ امریکہ میں مقیم ہے۔ ولید خان نے A لیول مکمل کرنے کے بعد میڈیکل کالج میں داخلہ لینے کیلئے Schoolastic Assessment Testدیا۔ جس میں انہوں نے 2400 نمبروں میں سے 2400 نمبر حاصل کر کے 150 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔ ولید کا کہنا ہے کہ وہ تعلیم مکمل کر کے پاکستان میں لوگوں کی خدمت کرنا چاہتا ہے ۔ اپنے ماں باپ کی طرح ولید بھی کامیاب ڈاکٹر بننا چاہتا ہے اور ملک کا نام روشن کرنے کیلئے مزید کامیابیاں سمیٹنا چاہتا ہے ۔