نکاسی آب کا مسئلہ، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان چوتھا ون ڈے ہملٹن منتقل

نکاسی آب کا مسئلہ، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان چوتھا ون ڈے ہملٹن ...

  

ویلنگٹن (نیٹ نیوز) نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا چوتھا میچ ہملٹن منتقل کر دیا گیا، طے شدہ شیڈول کے تحت یہ میچ یکم مارچ کو نیپیئر میں کھیلا جانا تھا لیکن نکاسی آب کے مسئلے کے پیش نظر اسے ہملٹن منتقل کیا گیا ہے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق نیپیئر سٹی کونسل نے 2 فروری کو نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان میچ منسوخ ہونے پر تحقیقات کی تھیں اور انہوں نے گراؤنڈ کے نکاسی آب، آب پاشی کے نظام پر فوری ظور پر اصلاحی کام کی ضرورت پر زور دیا ہے اسلئے ہم نے اور نیپیئر سٹی کونسل نے اتفاق رائے سے میچ کو ہملٹن منتقل کرنے کا فیصلہ کیا اب یہ میچ یکم مارچ کو ہملٹن میں کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -