لاہور دھماکہ پر پی ایس ایل کھلاڑی تشویش کا شکار ہیں : لیوک رائٹ

لاہور دھماکہ پر پی ایس ایل کھلاڑی تشویش کا شکار ہیں : لیوک رائٹ

  

 دبئی(نیٹ نیوز)لاہور میں ہونے والے خود کش دھماکے پر جہاں ساری قوم سوگوار ہے وہاں ہی پی ایس ایل میں حصہ لینے والے بین الاقوامی کھلاڑی بھی تشویش کا شکا ر ہیں اور یہ ہی وجہ ہے کہ دھماکے کے بعد غیر ملکی کھلاڑیوں نے لاہور میں کھیلنے سے انکار بھی کردیا ہے تاہم ایسے موقع پر پی ایس ایل میں شریک واحد غیر ملکی کھلاڑی لیوک رائٹ نے بہادری کا ثبوت دیتے ہوئے دھماکے پر افسردگی کا اظہار کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کوئٹہ گلیڈی ائیٹر کے کھلاڑی لیوک رائٹ نے لاہور میں دھماکے کی خبر شیئر کی اور اس خبر پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت ہی افسوسناک خبر ہے۔اس ٹوئٹ کے جواب میں بہت سے کرکٹ شائقین نے بھی اپنے جذبات کا اظہار کیا اور لاہور میں دھماکے کو بھارتی سازش قرار دیا تاکہ پاکستان میں کرکٹ کے دروازے بند رہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -