سانحہ لاہور کے باوجودویسٹ ایشیا بیس بال کپ کا پاکستان میں انعقاد کا فیصلہ برقرار

سانحہ لاہور کے باوجودویسٹ ایشیا بیس بال کپ کا پاکستان میں انعقاد کا فیصلہ ...

  

لاہور ( اے پی پی )لاہور میں ہونے والے دھماکے کے بعد جہاں ایک طرف پاکستان سپر لیگ کے لاہور میں فائنل کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا ہے دوسری طرف بیس بال فیڈریشن آف ایشیا نے ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کے پاکستان میں انعقاد کے فیصلے کو برقرار رکھاہوا ہے ۔جاپان میں بیس بال ایشین فیڈریشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد صدر ٹام پینگ نے بتایا کہ 13واں ویسٹ ایشیا بیس بال کپ 25فروری سے یکم مارچ تک اسلام آباد میں ہوگا جس میں شرکت کے لئے بھارت ،ایران ،عراق ،سری لنکا اور نیپال نے اپنی ٹیمیں بھیجنے کی تصدیق کردی ہے ۔ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کے صدر نے پاکستان کی حکومت سے درخواست کی ہے کہ وہ مذکورہ ٹیموں کو پاکستان کے ویزے جاری کرے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں بیس بال کے ایونٹ کا انعقاد بہت اچھی بات ہے اس سے ملک میں کھیلوں کے انٹرنیشنل ایونٹس کی بحالی ہوگی ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -