شرجیل کی جگہ رفعت اللہ مہمند اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ بن گئے
دبئی (آن لائن)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے رفعت اللہ مہمند کو اپنی ٹیم کا حصہ بنا لیا۔رفعت اللہ مہمند کو شرجیل خان کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے میڈیا منیجر نے بتایا کہ رفعت اللہ جلد ٹیم کا حصہ بن جائیں گے۔دونوں کھلاڑیوں کو اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مشتبہ افراد سے ملاقات پر معطل کرتے ہوئے وطن واپس بھیج دیا گیا تھا۔