ایف سی کالج کے زیر اہتمام سا لا نہ ا تھلیٹکس چیمپئین شپ آج شروع ہوگی

ایف سی کالج کے زیر اہتمام سا لا نہ ا تھلیٹکس چیمپئین شپ آج شروع ہوگی

  

لاہور( سپورٹس رپورٹر)ایف سی کالج لاہور کے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر انتظام 130ویں سا لا نہ ا تھلیٹکس چیمپئین شپ آج سے کالج ٹریک پر منعقد ہو گی اور ایک پر وقار تقریب میں کالج کے ریکٹر، ڈاکٹرجیمس اے ٹیبی سالانہ کھیلوں کا افتتاح کریں گے ۔ اس چیمپئین شپ میں طلبہ و طالبات کی دلچسپی کے پیش نظر عام کھیلوں کے ساتھ ساتھ فیکلٹی اور دیگر سٹاف کے لیے بھی کھیلوں کے مواقع فراہم کیے گئے ہیں۔کھیلوں میں سو میٹر سیک ریس، پلو فائٹنگ، سائیکل ریس، سلو سا ئیکلنگ ویل بیروریس تھری لیگڈریس او رچاٹی ریس سمیت دیگر کھیل شامل ہیں۔

اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس بابر کامل نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی بہت اچھے انتظامات کئے گئے ہیں اور امید ہے کہ ماضی کی طرح اس مرتبہ بھی بہت اچھے کھیلوں کا انعقاد ہوگا اچھے مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -