ہمدان پولو کپ، آرمی نے باڑیز، ایم ایم ایس نے حبیب بینک کو ہرا دیا

ہمدان پولو کپ، آرمی نے باڑیز، ایم ایم ایس نے حبیب بینک کو ہرا دیا

  

لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام ہمدان پولو کپ 2017ء کے پہلے روز دو زبردست میچز کھیلے گئے۔ پہلے میچ میں آرمی نے باڑیز کو 9-4 سے جبکہ دوسرے میچ میں ایم ایم ایس نے حبیب بینک کو 5-3 سے ہرا دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور پولو کلب میں ہائی گول ایونٹ کے دوسرے بڑے ٹورنامنٹ ہمدان پولو کپ کے پہلے روز دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملے۔ اس موقع پر لاہور پولو کلب کے صدر عرفان علی حیدر، ایگزیکٹو کمیٹی ممبران اعظم حیات ، ثاقب خان خاکوانی، سیکرٹری کرنل (ر) شعیب آفتاب اور ممبرز کی بڑی تعداد موجود تھی۔ پہلے میچ میں آرمی کی ٹیم نے پہلے چکر سے ہی باڑیز پر دباؤ رکھا اور پہلے چکر میں ہی تین گول سکور کرکے اپنی برتریو نے چھ جبکہ قائم کرلی۔ دوسرے اور تیسرے چکر میں باڑیز کی طرف سے گول سکور کرنے کی زبردست کوشش ہوئی دو گول سکور بھی ہوئے مگر آرمی کی طرف سے چار مزید گول سکور کیے گئے۔ اس طرح چاروں چکروں کے اختتام پر آرمی نے باڑیز کو 9-4 سے ہرایا۔باڑیز کی ٹیم کو آدھے گول کا ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج بھی حاصل تھا۔ آرمی کی طرف سے مینول ٹوکولینو نے چھ جبکہ میجر جنرل اسفند یار پٹودی نے اور احمد زبیر بٹ نے ایک گول سکور کیا۔ باڑیز کی طرف سے جارج میرک نے تین جبکہ حمزہ ممواز خان نے ایک گول سکور کیا۔ دوسرے میچ میں ایم ایم ایس نے حبیب بینک کو 5-3 سے ہرایا۔ ایم ایم ایس کی طرف سے ثاقب خان خاکوانی نے پہلے دو چکروں میں تین گول سکور کرکے برتری دلا دی۔ چوتھے چکر میں تیمور علی ملک نے حبیب بینک کی طرف سے دو گول سکور کیے مگر میچ نہ بچا سکے۔ جیتنے والی ٹیم ایم ایم ایس کی طرف سے ثاقب خان خاکوانی نے تین جبکہ راجہ تیمور ندیم اوربلال حئی نے ایک ایک گول سکور کیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -