ثناء میر قومی ویمن ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے رواں سال ریٹائر ہوجائیں گی

ثناء میر قومی ویمن ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے رواں سال ریٹائر ہوجائیں گی

  

لاہور (سپورٹس رپورٹر ) مایہ ناز آل راؤنڈر ثناء میر قومی ویمن ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے ریٹائرمنٹ کے بعد قومی ویمن ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے بھی رواں برس ریٹائر ہوجائیں گی ، ثنا ء میر نے اعلان کیا ہے کہ رواں برس انگلینڈ میں ہونے والے ورلڈ کپ میں وہ بطورکپتان آخری مرتبہ کھیلیں گی،اپنے ایک انٹر ویو میں ان کا کہنا تھا کہ میرا یہی ارادہ ہے کہ رواں سال انگلینڈ میں ہونے والے ورلڈ کپ میں یہ میرے آخری میچز ہوں مگر کپتان کے طور پر تو میں یقینی طور پر آخری مرتبہ ہی کھیلوں گی۔

،ثناء میر جو کہ اس وقت کولمبو میں جاری ویمن ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں قومی ویمن ٹیم کی کپتانی کررہی ہیں نے اسی ٹورنامنٹ میں 100 وکٹیں حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کھلاڑی اور دنیا کی چھٹی بہترین آل راؤنڈر بننے کا اعزاز حاصل کیا ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -