امیتابھ،رنبیر اور عالیہ ’’ڈریگن‘‘میں ایک ساتھ کام کریں گے

امیتابھ،رنبیر اور عالیہ ’’ڈریگن‘‘میں ایک ساتھ کام کریں گے

  

ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ سٹار امیتابھ بچن،رنبیر اور عالیہ فلم’’ڈریگن‘‘میں ایک ساتھ کام کریں گے۔فلم جس کے ہدایتکار ایان مکھر جی ہیں میں امیتابھ کا کردار مرکزی اور اہم ہو گا۔ذرائع کے مطابق فلم میں امیتابھ کا مکمل کردار ہے یہ ان کی گیسٹ اپیئرنس نہیں ہو گی۔یہ پہلی مرتبہ ہو گا کہ امیتابھ رنبیر کے ساتھ کام کریں گے۔ فلم میں رنبیر سپر ہیرو کے رول میں نظر آئیں گے اگر یہ فلم کامیاب رہی تو فلمساز اس کے دو سیکوئل بنانے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔امیتابھ کی نئی آنے والی فلم رام گوپال ورما کی’’سرکار تھری‘‘ ہے جو 7 اپریل کو ریلیز ہو رہی ہے جس کے بعد وہ فلم ’’ٹھگس آف ہندوستان‘‘ میں پہلی بار عامر خان کے ساتھ نظر آئیں گے۔رنبیر کی آنے والی فلم’’جگا جاسوس‘‘ہے۔

مزید :

کلچر -