ریتک روشن کی’’قابل‘‘نے بھارت میں 133.50کروڑ روپے کا بزنس کرلیا

ریتک روشن کی’’قابل‘‘نے بھارت میں 133.50کروڑ روپے کا بزنس کرلیا

  

ممبئی (اے پی پی) ریتک روشن کی فلم’’قابل‘‘نے بھارت بھر میں 133.50کروڑ روپے کا بزنس کر لیا۔فلم’’قابل‘‘بھارت میں19روز قبل 25 جنوری کوریلیز کی گئی تھی ،فلم کے پروڈیوسر راکیش روشن کے مطابق فلم اپنے ریلیز کے 19ویں روز تک 133.50 کروڑ روپے کا کاروبارکر چکی ہے۔باکس آفس انڈیا کے مطابق فلم نے اب تک85 کروڑ اور34 لاکھ روپے کا بزنس کیا ہے۔فلم کے ہدایتکار سنجے گپتا ہیں۔فلم ایک نابینا جوڑے سپریا اور روہن کی کہانی ہے۔

مزید :

کلچر -