مہک نور نے پشتو فلم سائن کر لی ، عنقریب شوٹنگ میں حصہ لیں گی

مہک نور نے پشتو فلم سائن کر لی ، عنقریب شوٹنگ میں حصہ لیں گی

  

لاہور ( این این آئی) اسٹیج کی خوبرو اداکارہ مہک نور نے پشتو فلم سائن کر لی ، عنقریب فلم کی شوٹنگ میں حصہ لیں گی۔ بتایا گیا ہے کہ اداکارہ مہک نور نے پشتو فلم سائن کی ہے جس میں ان کے مد مقابل اداکار ارباز خان مرکزی کردار ادا کریں گے ۔ جبکہ کاسٹ میں شاہد خان ، سدرہ نور ، جہانگیر خان جانی ، دلبر منیر اور محمد حسین سواتی سمیت دیگر اداکار شامل ہیں ۔ یہ اداکارہ مہک نور کی بطور ہیروئن پہلی فلم ہے ۔

مزید :

کلچر -