گلوکار یاسر اختر 20فروری کو لندن میں ہونے والے میوزیکل شو میں پرفارم کریں گے
لاہور ( این این آئی) گلوکار یاسر اختر 20فروری کو لندن میں ہونے والے میوزیکل شو میں پرفارم کریں گے ۔ تفصیلات کے مطابق یاسر اختر نے جنوری میں اپنے نئے البم کا گانا ریکارڈ کرایا تھا اور اسی گانے کی پرموشن کے لئے وہ لندن جائیں گے اور وہاں ہونے والے شو میں اپنے نئے گانے بھی پیش کریں گے ۔ یاسر اختر چند روز تک لندن میں قیام کے بعد وطن واپس آجائیں گے ۔