صوابی میں مسلم لیگ (ن) کا تاریخی جلسہ ، دیگر سیاسی جماعتیں پریشان

صوابی میں مسلم لیگ (ن) کا تاریخی جلسہ ، دیگر سیاسی جماعتیں پریشان

  

خیبرپختونخوا میں آئندہ الیکشن میں کامیابی کیلئے مسلم لیگ (ن) خاموشی توڑ کر منظم انداز میں مہم چلا رہی ہے اور خان قیوم خان کے بعد انجنیئر امیر مقام پختون بیلٹ میں بڑی تیز ی کے ساتھ مسلم لیگ(ن) کو فعال کر رہے ہیں دس فروری کو ضلع صوابی کے تحصیل رزڑ کے مقام پر ایک بہت بڑا تاریخی جلسہ عام منعقد ہوااور مسلم لیگ(ن)نے عوامی طاقت کا مظاہرہ کیا انجنیئر امیر مقام وفاقی وزراء احسن اقبال اور خواجہ سعد رفیق کا شیوہ اڈہ آمد پر ضلع صوابی اور خصوصا تحصیل رزڑ کے عوام نے معروف سماجی شخصیت شیراز باچاکی قیادت میں نہ صرف تاریخی استقبال کیا بلکہ ان پر پھول نچھاور کیے ایک درجن مقامات پر استقبالیہ کیمپ لگائے گئے منصب دار سے شیوہ تک امیر مقام کو چاہنے والوں کی کمی نہیں تھی امیر مقام کی آمد پر ہزاروں لوگوں کے استقبال نے ضلعی انتظامیہ اور سیاسی حلقوں کی توقعات سے کئی گنا زیادہ عوام موجودتھے بلکہ پنڈال بھی عوام سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا ۔اسی جلسے کیلئے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے حاجی شیراز خان کی قیادت میں سینکڑوں گاڑیوں اور ہزاروں افراد کا جلوس بھی قابل دید تھا ایم پی اے شیراز خان کا جلوس جی آئی کے انسٹی ٹیوٹ کے وسیع گراؤنڈ سے ہوتا ہوا ٹوپی بازار براستہ باجا بام خیل صوابی شیوہ اڈہ پہنچ گیا منصب دار کے مقام پر شیرازباچا کے حامیوں نے ان پر گل پاشی کی اور ان کے حق میں نعرے لگائے اس کے علاوہ حاجی سجاد خان، فضل عدنان یوسفزئی ، حاجی دلدار خان ،رب نواز خان، جہانزیب ،عادل ، عاقل محمد ایڈوکیٹ، یاسر زمان ،عبدالاحدبھی جلوس لائے تھے تاہم شیراز باچا کی قیادت میں ہزاروں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور منصب دار میں تحصیل رزڑ کیلئے سوئی گیس کی منظوری کے افتتاح کے موقع پر انجنیئر امیر مقام کا جو تاریخی استقبال کیا گیا وہ اپنی مثال آپ ہے اسی طرح انجنیئر امیر مقام نے تحصیل رزڑ کیلئے ایکسین پیسکو ،ریونیور آفس کا افتتاح بھی کیا ۔سوئی گیس کی منظور ی کی خوشی میں مقامی لوگوں نے ڈھول کی تھاپ پر زبردست خوشی اور مسرت کا اظہار کیا

اس کامیاب جلسے میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابقہ رکن صوبائی اسمبلی حاجی جان بہادر خان، سابقہ امیدوار صوبائی اسمبلی جہانزیب بہادر ، شیراز باچانے ہزاروں ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماؤں ،وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور وزیر اعظم کے مشیر انجنیئر امیر مقام نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پیراشوٹ سے سیاست میں نہیں آئے بلکہ ہم اصل اور بنیادی سیاسی کارکن ہیں ۔مخالفین کی قسمت میں صرف دھرنا اور کنٹینر کی سیاست ہے اللہ نے نواز شریف کی قسمت میں تعمیر وترقی اور عمران خان کی قسمت میں رونا لکھا ہے شہباز شریف نے گیارہ ماہ میں لاہور میں میٹرو منصوبہ مکمل کرکے دکھایا عمران خان سے تین سال میں میٹرو کی فزیبلٹی تیار نہ ہوسکی، تحریک انصاف کے سو کروڑدرخت کہاں گئے خیبرپختونخوا میں کہاں لگے ہوئے ہیں جب موٹروے بنتا ہے ریلوے ٹھیک ہوتا ہے بجلی آتی ہے تو اس کے پیٹ میں درد کیوں اٹھتا ہے ۔پاکستان کی تعمیر وترقی سے ملک دشمنوں کو بہت تکلیف ہے پاکستان کو ایشیا کا ٹائیگر بنانے کیلئے پر عزم ہیں قلیل مدت میں توانائی منصوبوں میں عالمی ریکارڈ ہے ۔خیبرپختونخوا میں درخت لگانے والے پھر واپس نہ لوٹے عوام راہیں دیکھتے رہ گئے اس کامیاب جلسے پر ضلع صوابی میں ہر جگہ ایک نئی بحث چھڑ گئی دوسری طرف مسلم لیگ کی مخالف سیاسی جماعت اے این پی ضلع صوابی کے صدر اور ڈسٹرکٹ ناظم امیر رحمان اور تحصیل رزڑ کے ناظم غلام حقانی کی جانب سے وفاقی وزراء کے لئے خیر مقدمی بینرز بھی لگائے گئے جس میں تحصیل رزڑ میں ،سوئی گیس کی منظوری کو سراہا ۔صوابی کی سیاست میں مخالف سیاسی جماعت کی طرف سے اچھے کاموں کا اعتراف سیاست میں نیک شگون ہے۔

مزید :

ایڈیشن 1 -