پاکستان میں معاشی ترقی کی شرح 5فیصد سے زائد رہے گی : کریڈٹ سوئس

پاکستان میں معاشی ترقی کی شرح 5فیصد سے زائد رہے گی : کریڈٹ سوئس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی(این این آئی)عالمی سطح پر سرمایا کاروں کو رہنمائی فراہم کرنے والے ادارے نے کریڈٹ سوئس نے پاکستان میں معاشی ترقی کے حوالے سے رپورٹ جاری ہے ، جس میں کہاگیا ہے کہ رواں سال پاکستان میں معاشی ترقی کی شرح 5 فیصد سے زائد رہے گی جبکہ پاکستان کا مالیاتی خسارہ بھی حکومت کے طے کردہ ہدف کے مطابق رہے گا۔اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کریڈٹ سوئس نے کہاہے کہ رواں برس پاکستان میں معاشی ترقی کی شرح 5 فیصد سے زائد رہے گی اور سال 2018میں 4ہزار میگاواٹ تک بجلی سسٹم میں شامل ہونے کی امید ہے۔رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ مسلسل بڑھتی ہوئی درآمدات اور گھٹتی برآمدات سے تجارتی خسارہ بڑھ رہا ہے ساتھ ساتھ ترسیلات زر میں بھی کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ صورتحال کو دیکھتے ہوئے رواں برس جاری کھاتوں کے خسارے میں اضافے کا امکان ہے۔کریڈٹ سوئس کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ سال 2017کے آخری 6ماہ میں شرح سود میں اعشاریہ 50سے 75فیصد تک بڑھ سکتا ہے جبکہ اوپن اور انٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں زائد فرق کے باعث کرنسی سمگلنگ میں اضافے کا خدشہ ہے۔

مزید :

کامرس -