آفیسرز ایسوسی ایشن او جی ڈی سی ایل کی طرف سے ا سالانہ ڈنر کا اہتمام

آفیسرز ایسوسی ایشن او جی ڈی سی ایل کی طرف سے ا سالانہ ڈنر کا اہتمام

  

لاہور(پ ر)آفیسرز ایسوسی ایشن او جی ڈی سی ایل کی طرف سے افسران کے اعزاز میں سالانہ ڈنر کا اہتمام گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں کیا گیا ۔ تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین بورڈ زاہد مظفر تھے ۔ تقریب میں زاہد میر ایم ڈی او جی ڈی سی ایل ، ممبر بورڈ ، ڈائریکٹرز ، جنرل مینجرز ، مینجر صاحبان ، مختلف فیڈوں سے آئے ہوئے فیلڈ مینجرز ، پارٹی چیف ، آپریشن مینجر اور ریجنل کوآرڈینیٹر کے علاوہ افسران کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ ایسوسی ایشن کے صدر محمود گورمانی نے گزشتہ سال کے دوران ہونے والی تیل و گیس کی دریافتیں اور ادارے کی ترقی کے لئے کئے گئے دیگر اقدامات پر کمپنی کی انتظامیہ کو مبارکباد دی اور انتظامیہ کو یقین دلایا کہ تمام افسران ادارے کی بہتری اور ترقی کے لئے انتظامیہ کے شانہ بشانہ کام کریں گے ۔ مہمان خصوصی چیئرمین بورڈ زاہد مظفر اور ایم ڈی او جی ڈی سی ایل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے افسران کی جذبے کو سراہا ۔

کے پی ڈی ، سنجیورو اور اچ پراجیکٹ کی تکمیل پر تمام ملازمین کو بالعموم اورپروڈکشن ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کو بالخصوص مبارکباد دی اور مزید محنت اور لگن پر زور دیا ۔ جنرل سیکرٹری آفیسرز ایسوسی ایشن طارق ایم قریشی نے مینجمنٹ کو یقین دہانی کرائی کہ ہم او جی ڈی سی ایل کی ترقی کے لئے دن رات محنت کریں گے۔

مزید :

کامرس -