پاکستان سٹاک مارکیٹ‘ انڈیکس میں194پوائنٹس کی کمی ریکارڈ

پاکستان سٹاک مارکیٹ‘ انڈیکس میں194پوائنٹس کی کمی ریکارڈ

  

کراچی(آن لائن)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کار محتاط ہوگئے، ہنڈرڈ انڈیکس میں اتار چڑھاو دیکھا جا رہا ہے۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی سرمایہ کار محتاط نظر آرہے ہیں۔کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس97.72 پوائنٹس کمی سے 49767.91 پوائنٹس کی کم سطح تک دیکھا گیا جبکہ کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس 70 پوائنٹس اضافے سے 50 ہزار 36 کی بلند سطح تک بھی دیکھا گیا۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے نتیجے میں کمپنیوں کے مالی نتائج اور دوبارہ پانامہ کیسز کی سماعت شروع ہونے پر سرمایہ کار محتاط نظر آرہے ہیں۔

مزید :

کامرس -