چیئرپرسن سندھ سرمایہ کاری بورڈسے امریکی اکنامک افسران کی ملاقات

چیئرپرسن سندھ سرمایہ کاری بورڈسے امریکی اکنامک افسران کی ملاقات

  

کراچی (اے پی پی) چیئرپرسن سندھ بورڈ آف انویسمنٹ ناہید میمن سے امریکی سفارتخانے کے اکنامک افسران پر مشتمل تین رکنی وفد نے برنیڈن ایس مارکن کی قیادت میں ایس بی آئی کے دفتر میں ملاقات کی۔ منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر ناہید میمن نے کہا کہ آن لائن بزنس کا فروغ اور فعالیت وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس شعنے میں سندھ میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، آن لائن بزنس کے ذریعے گھر بیٹھے کاروبار کیا جاسکتا ہے اور گھر بیٹھے ضرورت کی اشیاء حاصل کی جاسکتی ہیں، سفر کی مشقت اور وقت بچایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا سندھ حکومت چاہتی ہے کہ آن لائن بزنس کے جدید تصور کو فعال کر کے اور فروغ دے کر نوجوانوں کو روزگار کے مناسب اور مفید مواقع مہیا کئے جائیں۔ ناہید میمن نے امریکی وفد کو آن لائن بزنس سے وابستہ بین الاقوامی کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کی گول میز کانفرنس کراچی میں منعقد کرانے کی تجویز پیش کی اور اس کانفرنس کے انعقاد کے لئے امریکی سفارتخانے سے معاونت کی خواہش ظاہر کی۔ امریکی وفد نے آن لائن بزنس سرمایہ کاروں کی کانفرنس کی تجویز کو سراہتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور چیئرپرسن کی تجویز سے اتفاق کیا کہ اس کانفرنس کے ذریعے اس کامرس بزنس کے لئے قواعد و ضوابط اور پالیسیاں مرتب کرنے کے لئے مفید مشورے اور تجاویز بھی مل سکیں گی اور ای کامرس بزنس کو فروغ حاصل ہوگا۔

مزید :

کامرس -