سانحہ مال روڈ، ملک بھر کے وکلاءکا یوم سوگ ،ماتحت عدالتوں میں ہڑتال

سانحہ مال روڈ، ملک بھر کے وکلاءکا یوم سوگ ،ماتحت عدالتوں میں ہڑتال
سانحہ مال روڈ، ملک بھر کے وکلاءکا یوم سوگ ،ماتحت عدالتوں میں ہڑتال

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )پاکستان بار، پنجاب بارسمیت دیگروکلا تنظیموں کی کال پر مال روڈ پردہشت گردی کے واقعہ کے خلاف گزشتہ روزملک بھر میں یوم سوگ منایا گیا اور لاہور سمیت ماتحت عدالتوں میں وکلاءنے ہڑتال کی ،لاہور بار ایسوسی ایشن نے سول و سیشن عدالتوں میں عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا تاہم لاہور ہائیکورٹ میں وکلا ءعدالتوں میں پیش ہوتے رہے ، لاہور ہائیکورٹ بار نے بھی سانحہ چیئرنگ کراس کے خلاف جنرل ہاﺅس کا اجلاس منعقد کیا جس میں سانحہ چیئرنگ کراس دھماکے کے خلاف قرار داد مذمت منظور کی گئی اور سانحہ کے شہدا کے لئے اجتماعی دعا کرائی گئی، وائس چیئرمین پاکستان باراحسن بھون، ممبرپاکستان بارحفیظ الرحمان چودھری،اعظم نذیرتارڈ'وائس چیئرمین احسن بھون'وائس چیئرمین پنجاب بارکونسل ملک عنایت اللہ اعوان ، چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بارسید عظمت علی بخاری ، لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر رانا ضیا عبدالرحمن سمیت دیگروکلا رہنماں یسانحہ مال روڈ کی بھرپورمذمت کرتے ہوئے واقعہ کے ملزموں کی فوری گرفتاری اورذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔وکلاءنے بار رومز پر سیاہ پرچم لہرا ئے اور بازوﺅں پر کالی پٹیاں باندھ کر یوم سوگ منایا،وکلاءنے مذمتی قراردادیں بھی منظو رکیں اور اس عزم کا اظہار کیا کہ پوری قوم دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے اور دہشت گردوں کے مکمل خاتمہ تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ،وکلاءراہنماﺅں نے دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے بھرپور اقدامات کئے جائیں۔

مزید :

لاہور -